سال 2025میں سونے کی قیمتوں کے حوالہ سے ملکی و عالمی مارکیٹ میں بڑے اتار چڑھاؤ دیکھے گئے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):گزشتہ سال 2025 کے دوران عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں سونے کی قیمتوں میں غیر اصافہ ہوا اور سال 2025 کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 58 ہزار 60 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک لاکھ 84 ہزار 362 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال کےآخری کاروباری روز بدھ کو ملک …

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):گزشتہ سال 2025 کے دوران عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں سونے کی قیمتوں میں غیر اصافہ ہوا اور سال 2025 کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 58 ہزار 60 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک لاکھ 84 ہزار 362 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال کےآخری کاروباری روز بدھ کو ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کمی ہوئی اور قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2143 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار 771 روپے تک کم ہو گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں حالیہ کمی کے باوجود دوران سال سونے کی مجموعی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ سونے کی قیمت میں اضافہ کے بنیادی اسباب میں عالمی معاشی صورتحال، مہنگائی کی شرح، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحانات وغیرہ شامل ہیں، جن کے باعث عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا عمل جاری رہا۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر کی کمی کے بعد 4346 ڈالر فی اونس ہو گئی۔م تاہم سال 2025 کے دوران عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 1732 ڈالر فی اونس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اقتصادی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، جغرافیائی کشیدگی، مرکزی بینکوں کی پالیسیز اور سرمایہ کاروں کے سرمایہ کاری کے محفوظ رجحانات سے سونے کی قیمتوں کے اضافہ میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ مقامی سطح پر روپے کی قدر اور درآمدی اخراجات وغیرہ بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا اسباب میں شامل ہیں۔