اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کیلنڈر سال 2025 کے دوران غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی فرنٹیئر مارکیٹس میں نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔ عارف حبیب ریسرچ کے مطابق سٹاک ایکسچینج کاہنڈرڈ انڈیکس کیلنڈرسال 2025 میں 174054 پوائنٹس تک پہنچ گیا اور سالانہ بنیادوں پر 51 فیصد مضبوط ریٹرن فراہم کیا، ڈالر کی بنیاد پر فرنٹیئر مارکیٹس میں کارکردگی کے اعتبار سے کے ایس …
سال 2025کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی شاندار کارکردگی،عالمی فرنٹئیرمارکیٹس میں نمایاں رہی

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کیلنڈر سال 2025 کے دوران غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی فرنٹیئر مارکیٹس میں نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔
عارف حبیب ریسرچ کے مطابق سٹاک ایکسچینج کاہنڈرڈ انڈیکس کیلنڈرسال 2025 میں 174054 پوائنٹس تک پہنچ گیا اور سالانہ بنیادوں پر 51 فیصد مضبوط ریٹرن فراہم کیا، ڈالر کی بنیاد پر فرنٹیئر مارکیٹس میں کارکردگی کے اعتبار سے کے ایس ای 100 نے دنیا کی دوسری بہترین فرنٹیئر مارکیٹ کا اعزاز حاصل کیا، انڈیکس نے مسلسل تیسرے سال دوہندسی نمو ریکارڈ کی جس میں کیلینڈرسال 2023 میں 55 فیصد،2024 میں 84 فیصد اور2025میں میں 52 فیصد اضافہ شامل ہے، یوں تین سالوں کا اوسط منافع 64 فیصد رہا،کلی معیشت کی بحالی وبہتری،مارکیٹ میں لیکویڈیٹی میں اضافہ اور کارپوریٹ سیکٹر کی مضبوط بنیادیں مارکیٹ کی بہترین کارگردگی کی وجوہات میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کمپنیوں کی آمدن میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا، پورے سال کے منافع میں 10 سے 11 فیصد ڈبل ڈیجٹ اضافے کی توقع ظاہر کی گئی، جبکہ 9 ماہ کے دوران منافع میں 13.6 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران کے ایس ای 100 سرمایہ کاری کے لیے بھی نمایاں ذریعہ ثابت ہوا ہے جہاں رئیل اسٹیٹ اوردیگرشعبوں کے مقابلہ میں منافع کی شرح بہتررہی ہے








