ستمبر 2021 سے اب تک 24 ہزار افغان شہریوں کو امریکا اور دیگر3ممالک میں پناہ دےچکے ہیں، وزیر خارجہ انٹونی بلنکن

واشنگٹن ۔14جون (اے پی پی):امریکا نے کہا کہ وہ ستمبر 2021 سے اب تک 24 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو امریکا اور دیگر3 ممالک میں پناہ دےچکے ہیں ۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ افغانستان میں موجودگی کے دوران امریکی فوج کے ساتھ تعاون کرنے والے افغان باشندوں اور شہریوں کی محفوظ منتقلی کے بارے میں صدر بائیڈن کے وعدے …

واشنگٹن ۔14جون (اے پی پی):امریکا نے کہا کہ وہ ستمبر 2021 سے اب تک 24 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو امریکا اور دیگر3 ممالک میں پناہ دےچکے ہیں ۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ افغانستان میں موجودگی کے دوران امریکی فوج کے ساتھ تعاون کرنے والے افغان باشندوں اور شہریوں کی محفوظ منتقلی کے بارے میں صدر بائیڈن کے وعدے کو پورا کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ وہ ستمبر 2021 سے اب تک 24 ہزار سے زائد افغانیوں کو امریکا اور دیگرتین ممالک میں پناہ دےچکے ہیں ہم مزید افغان شہریوں کو امریکا لانے اور ان کی امریکی معاشرے کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے کی جانے والی کوششوں میں تعاون کریں گے۔

مزید خبریں