وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن "ستھرا پنجاب” کے تحت لاہور میں بلا تعطل صفائی آپریشن جاری ہے، جہاں شالیمار ٹاؤن میں زیرو ویسٹ آپریشن کے ذریعے ہاٹ سپاٹس کو کلیئر کیا گیا اور گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔
ستھراپنجاب ایجنسی کا روزانہ کی بنیاد پرویسٹ کلئیرنس،مینوئل سویپنگ اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا عمل بھی جاری

مزید خبریں
لاہور۔13جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں بلا تعطل صفائی آپریشن جاری ہے۔ ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر شالیمار ٹائون میں زیرو ویسٹ آپریشن پرتعینات1100 سے زائد ورکرز، 110 آپریشنل گاڑیوں کی مدد سے شالیمار ٹائون میں موجود06 ہاٹ سپاٹ ایریاز کو کلیئر کر دیا گیا، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر گھر گھر سے ویسٹ اٹھانے کے لیے شالیمار ٹائون میں 190 لوڈر رکشے بھی تعینات ہیں۔
موثر صفائی اقدامات کے تحت شالیمار باغ کے اطراف اور اس سے ملحقہ راستوں پر مینوئل واشنگ اور پانی کیچھڑکا پر عملہ مامور ہے۔نیلم سینما کمرشل مارکیٹ، کوٹلی پیر عبدالرحمن، جمیل پارک، علی پارک، بھوگیوال روڈ، شالیمار لنک روڈ، جانی پورہ، محمد علی شادی ہال کے اطراف بھی خصوصی صفائی آپریشن مکمل کیا گیا۔ چائنہ سکیم، چمڑہ منڈی، مصری شاہ،شاد باغ،سکھ نہر روڈ،گھوڑے شاہ،باغبان پورہ بازار، رام گڑھ بازار، سوہاوری بازار میں ویسٹ کلئیرنس اور مینوئل سویپنگ پرٹیمیں تعینات ہیں۔ مزید برآں فضل پورہ ویسٹ انکلیوژر اور چائنہ سکیم عارضی کولیکشن پوائنٹ کو روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اربن یونین کونسلز کے ساتھ ساتھ دیہی یونین کونسلز میں بھی صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔لاہور کے تمام9 ٹانز کو مرحلہ وار زیرو ویسٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دیہی یونین کونسلز میں ٹریکٹر ٹرالیز کی مدد سے اوپن پلاٹس کی کلیئرنس بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔








