سدھن ایجوکیشن کانفرنس کے مشن کو جاری رکھا جائے گا، اس کے ثمرات کو نئی نسل تک پہنچانے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی،محمد طاہر تبسم

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور سابق مشیر آزاد حکومت جموں و کشمیر محمد طاہر تبسم نے کہا ہے کہ سدھن ایجوکیشن کانفرنس (ایس ای سی) کے مشن کو جاری رکھا جائے گا، اس کے ثمرات کو نئی نسل تک پہنچانے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سدھن ایجوکیشن کانفرنس (ایس ای …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور سابق مشیر آزاد حکومت جموں و کشمیر محمد طاہر تبسم نے کہا ہے کہ سدھن ایجوکیشن کانفرنس (ایس ای سی) کے مشن کو جاری رکھا جائے گا، اس کے ثمرات کو نئی نسل تک پہنچانے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سدھن ایجوکیشن کانفرنس (ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام حسن خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی ہم خیال تنظیموں کے تعاون سے ایس ای سی کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سدھن ایجوکیشن کانفرنس پرانی تنظیم ہے جس نے تعلیم کے فروغ کیلئے موثر اور منظم انداز میں کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم نے 1934ءمیں اپنے قیام کے بعد تعلیم کے فروغ اور سماجی انصاف کیلئے بہتر انداز میں کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تنظیم کی بدولت بہت سارے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع بھی فراہم ہوئے ہیں جو کہ دوسروں کیلئے بھی ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران 66 طالب علموں کو سکالرشپ فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کے صدر سردار صدیق خان کی سربراہی میں تنظیم مزید فعال ہو گی۔

Leave a Reply