سرخ گوشت کا زیادہ استعمال گردوں کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے،ماہرین صحت

سنگاپور ۔ 8 اگست (اے پی پی) ماہرین صحت نے کہاہے کہ سرخ گوشت کازیادہ استعمال گردوں کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپورکے ماہرین کا کہنا ہے کہ 63 ہزار 257 شہریوں میں کھانے کی عادات کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ 97 فیصد افراد سرخ گوشت جبکہ 3 فیصد مچھلی اور مرغی کا گوشت کھاتے تھے جسے سفید گوشت بھی کہا جاتا …

سنگاپور ۔ 8 اگست (اے پی پی) ماہرین صحت نے کہاہے کہ سرخ گوشت کازیادہ استعمال گردوں کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپورکے ماہرین کا کہنا ہے کہ 63 ہزار 257 شہریوں میں کھانے کی عادات کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ 97 فیصد افراد سرخ گوشت جبکہ 3 فیصد مچھلی اور مرغی کا گوشت کھاتے تھے جسے سفید گوشت بھی کہا جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد پر کیے گئے مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن افراد نے بہت زیادہ سرخ گوشت کھایا تھا ان میں سے کئی افراد ( ای ایس آر ڈی) تک پہنچ گئے اور ان میں گردوں کے فیل ہونے کے خدشات 40 فیصد تک بڑھ گئے جبکہ دال، مرغی اور مچھلی کھانے والوں میں یہ کیفیت نہیں دیکھی گئی۔

Leave a Reply