سردار ایاز صادق اور مرتضیٰ جاوید عباسی کی نیشنل پریس کلب کے الیکشن میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے نیشنل پریس کلب کے الیکشن 2017ءمیں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر اور دیگر امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد کی صحافتی برادری نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا …

اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے نیشنل پریس کلب کے الیکشن 2017ءمیں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر اور دیگر امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد کی صحافتی برادری نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے توقع ہے کہ وہ صحافیوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

Leave a Reply