اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی علمدار حسین بلوچ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے علمدار حسین بلوچ اور انکے اہلِخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ والدین قدرت کی انمول نعمت ہیں، ان کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور عظیم صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ …
سردار ایاز صادق کا سینئر صحافی علمدار حسین بلوچ کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی علمدار حسین بلوچ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے علمدار حسین بلوچ اور انکے اہلِخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ والدین قدرت کی انمول نعمت ہیں، ان کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور عظیم صدمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے اور پسماندگان کو ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔







