سردار ایاز صادق کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان کے مختلف سیکٹرز میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے 5 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔ اتوار کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے فتنۂ الخوارج کی افغانستان سے …

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان کے مختلف سیکٹرز میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے 5 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔ اتوار کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے فتنۂ الخوارج کی افغانستان سے سرحدی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور 25 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے بہادر سپوت وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، فتنۂ خوارج اور ان کے سرپرست اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کرنے کے لئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کا فخر ہیں،دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔