پاکستان سی پیک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گا، حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری ماحول میں بہتری کیلئے کثیر جہتی اصلاحات کا عمل شروع کیا ہے سرمایہ کاری بورڈ کے ترجمان ایڈیشنل سیکرٹری شاہجہاں کی ”اے پی پی“ سے گفتگو اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام ممالک کیلئے آزادانہ سرمایہ کاری پالیسی ہے اور …
سرمایہ کاری بورڈ کے ترجمان ایڈیشنل سیکرٹری شاہجہاں کی ”اے پی پی“ سے گفتگو
مزید خبریں
پاکستان سی پیک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گا، حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری ماحول میں بہتری کیلئے کثیر جہتی اصلاحات کا عمل شروع کیا ہے
سرمایہ کاری بورڈ کے ترجمان ایڈیشنل سیکرٹری شاہجہاں کی ”اے پی پی“ سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام ممالک کیلئے آزادانہ سرمایہ کاری پالیسی ہے اور پاکستان سی پیک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گا، حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری ماحول میں بہتری کیلئے کثیر جہتی اصلاحات کا عمل شروع کیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے ترجمان ایڈیشنل سیکرٹری شاہجہاں نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، چین اور دیگر ممالک کے تاجروں کیلئے ملک میں سرمایہ کاری کے مساوی مواقع موجود ہیں، وہ انفرادی طور پر اور مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانہ میں سرمایہ کاری بورڈ اور جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ”پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع“ کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا جس میں جاپان کے 140 نمایاں کاروباری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سیمینار میں پاکستان کی حالیہ معاشی کامیابیوں اور پاکستان میں جاپانی تاجروں کیلئے کاروباری مواقع پر توجہ مرکوز کی گئی۔







