سرکاری حج سکیم کے تحت 6 ہزار 650 عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں،وزارت مذہبی امور

اسلام آباد ۔ 07جولائی (اے پی پی)سرکاری حج سکیم کے تحت 6 ہزار 650 عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے 28 پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق 13کیٹرنگ کمپنیاں عازمین حج کو ان کی رہائش گاہوں پر تین وقت کا کھانا فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاونین حج ، میڈیکل مشن اور سیزنل سٹاف بھی عازمین حج کی …

اسلام آباد ۔ 07جولائی (اے پی پی)سرکاری حج سکیم کے تحت 6 ہزار 650 عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے 28 پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق 13کیٹرنگ کمپنیاں عازمین حج کو ان کی رہائش گاہوں پر تین وقت کا کھانا فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاونین حج ، میڈیکل مشن اور سیزنل سٹاف بھی عازمین حج کی خدمت کیلئے پہلے ہی اپنے فرائض سنبھال چکا ہے اس کے علاوہ تقریباً 70مقامی معاونین بھی عازمین حج کی رہنمائی کا کام سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply