سرینگر:عزاداروںپر طاقت کا وحشیانہ استعمال، بیسیوں گرفتار قابض بھارتی فوجیوں کی بانڈی پورہ، سوپور، پامپور اور ترال میں مظاہرین پر پیلٹ فائرنگ سرینگر۔ 12 اکتوبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں سخت کرفیوکے باعث بدھ کو عاشورہ کے جلوس نہیں نکالے جاسکے۔ کٹھ پتلی حکومت کی طرف سے گزشتہ 27برس سے مقبوضہ علاقے میں محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقے نوہٹہ ، …
سرینگر:عزاداروںپر طاقت کا وحشیانہ استعمال، بیسیوں گرفتار

مزید خبریں
سرینگر:عزاداروںپر طاقت کا وحشیانہ استعمال، بیسیوں گرفتار
قابض بھارتی فوجیوں کی بانڈی پورہ، سوپور، پامپور اور ترال میں مظاہرین پر پیلٹ فائرنگ
سرینگر۔ 12 اکتوبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں سخت کرفیوکے باعث بدھ کو عاشورہ کے جلوس نہیں نکالے جاسکے۔ کٹھ پتلی حکومت کی طرف سے گزشتہ 27برس سے مقبوضہ علاقے میں محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقے نوہٹہ ، خانیار، رینہ واری، صفہ کدل، مہاراج گنج ، صورہ، لال بازار، زیڈی بل اور نگین میں لوگوں کی نقل وحرکت پر سخت پابندی عائد رہی ۔ ان علاقوں سے محرم کے روایتی جلوس نکلتے تھے ،جن پر 1989سے پابندی عائد ہے۔ بھارتی پولیس نے سرینگر میں موبائل فون کمپنی بی ایس این ایل کے ہیڈکوارٹرز کے نزدیک عزاداروںپر اس وقت شدید لاٹھی چارج کیااور آنسو گیس کے گولے داغے جب انہوں نے جلوس نکالنے کی کوشش کی۔







