سری لنکاکے وزیر خارجہ ڈائنش گناوردینا کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کولمبو میں میڈیا سے گفتگو

کولمبو۔02 دسمبر(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سری لنکاکے وزیر خارجہ ڈائنش گناوردینا کے ساتھ ان کی ملاقات انتہائی خوشگوار رہی۔ مجھے یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ میں، سری لنکا کی نئی قیادت کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد دورہ سری لنکا کرنے والا پہلا وزیر خارجہ ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وزیر خارجہ سری لنکا کے ساتھ ملاقات …

کولمبو۔02 دسمبر(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سری لنکاکے وزیر خارجہ ڈائنش گناوردینا کے ساتھ ان کی ملاقات انتہائی خوشگوار رہی۔ مجھے یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ میں، سری لنکا کی نئی قیادت کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد دورہ سری لنکا کرنے والا پہلا وزیر خارجہ ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وزیر خارجہ سری لنکا کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری سری لنکا ہم منصب کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی۔ مجھے یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ میں سری لنکا کی نی قیادت کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد دورہ سری لنکا کرنے والا پہلا وزیر خارجہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دیرینہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ ہم نے ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تبادلہ خیال کیا ہے۔ میں نے سری لنکن وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔ میں سری لنکا کے نو منتخب صدر گو ٹابایا راجا پاکسا اور وزیر اعظم سے بھی ملاقات کروں گا۔ ہم خطے میں قیام امن کیلئے ایک دوسرے کی معاونت کرتے رہے ہیں اور باہمی تجارت کے فروغ سمیت آگے بڑھنے کے بہت سے مواقع میسر ہیں۔