سری لنکا کا آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

کولمبو ۔ 9 جنوری (اے پی پی) سری لنکا نے رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، مایہ ناز آل رائونڈر اینجلو میتھیوز انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ کیویز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی …

کولمبو ۔ 9 جنوری (اے پی پی) سری لنکا نے رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، مایہ ناز آل رائونڈر اینجلو میتھیوز انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ کیویز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے، کوسل پریرا کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، اوپننگ بیٹسمین گونا تھلیکا کو ناقص فارم کی بناء پر ڈراپ کر دیا گیا، لاہیرو تھریمانے، سدیرا سمارا وکراما، لکشن سنداکن اور نووان پرادیپ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کے باوجود ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے