ریاض ۔24ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی امدادی ایجنسی کے ایس ریلیف نے پورٹ سوڈان میں جلے ہوئے زخموں اور مسخ شدہ اعضا کے مریضوں کے لیے رضاکارانہ کاسمیٹک سرجری کا منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق سعودی پریس ایجنسی کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی مملکت کے 17 ماہر رضاکاروں نے اس اقدام میں حصہ لیا ، ٹیم نے 92 سرجریز کیں اور سوڈانی …
سعودی امدادی ایجنسی کے ایس ریلیف کا پورٹ سوڈان میں جلے ہوئے مریضوں کے لیے طبی منصوبہ مکمل
ریاض ۔24ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی امدادی ایجنسی کے ایس ریلیف نے پورٹ سوڈان میں جلے ہوئے زخموں اور مسخ شدہ اعضا کے مریضوں کے لیے رضاکارانہ کاسمیٹک سرجری کا منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق سعودی پریس ایجنسی کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی مملکت کے 17 ماہر رضاکاروں نے اس اقدام میں حصہ لیا ، ٹیم نے 92 سرجریز کیں اور سوڈانی طبی عملے کے 40 ارکان کو تربیت دی۔
اپنے قیام کے بعد سے اب تک کے ایس ریلیف نے 33 ممالک میں 172 امدادی منصوبے انجام دیئے ہیں جن میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک یمن ہے۔دوسرے بڑے مستفید ہونے والے ممالک میں شام، فلسطین، صومالیہ، پاکستان اور سوڈان ہیں۔کے ایس ریلیف نے 98 شراکت داروں کے ساتھ مل کر غذائی تحفظ، پناہ گاہوں، خیموں کے انتظام، تعلیم، صحت، غذائیت، پانی،صفائی، ہنگامی مواصلات اور رسل و رسائل کے منصوبوں پر کام کیا ہے۔









