سعودی عرب، الدرعیہ میں سات لگژری بین الاقوامی ہوٹلوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ریاض ۔22نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں الدرعیہ میں ’’ بشایرالدرعیۃ 2024‘‘ کے نام سے منصوبے کے تحت سات لگژری بین الاقوامی ہوٹلوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ العربیہ اردو کے مطابق اس منصوبے کی پیشرفت کے بارے میں متعدد اپ ڈیٹس کے علاوہ ’’الدرعیہ کمپنی‘‘ کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر الدرعیہ کو عالمی سیاحوں کے مقام میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس …

ریاض ۔22نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں الدرعیہ میں ’’ بشایرالدرعیۃ 2024‘‘ کے نام سے منصوبے کے تحت سات لگژری بین الاقوامی ہوٹلوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ العربیہ اردو کے مطابق اس منصوبے کی پیشرفت کے بارے میں متعدد اپ ڈیٹس کے علاوہ ’’الدرعیہ کمپنی‘‘ کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر الدرعیہ کو عالمی سیاحوں کے مقام میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت 2030 تک 50 ملین سے زیادہ افراد کو علاقے میں آنے پر راغب کیا جائے گا۔الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او جیری انزیریلو نے بتایا کہ آج کا دن بہت ہی خاص ہے کیونکہ الدرعیہ مملکت کے ویژن 2030 منصوبوں کے اندر ایک بہت بڑا منصوبہ ہے اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پیشرفت کو ظاہر کرنے کے لیے ہم نے اسے پہلے ہی شروع کر دیا ہے۔2021 کے اوائل میں کچھ ہوٹل کھولے گئے۔ 2022 میں ہم نے البوجیری کو کھولا۔ ہم نے 2023 میں یونیسکو کی سائٹ بھی کھولی۔ آج ہم نے الدرعیہ سکوائر میں 7 نئے ہوٹلوں کا اعلان کیا ہے جن میں سے سبھی نے کام شروع کر دیا ہے۔

ہم ہر سال کچھ افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ایکسپو 2030 میں بڑے بڑے ہوٹلوں کا افتتاح ہوگا۔ انہوں نے الدرعیہ میں شاہ سلمان سکوائر کے مقام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہاں 40ہزر سے زائد کارکنان اور 82 کرینیں 2030 سے قبل افتتاح کے لیے کام میں مصروف ہیں۔