سعودی عرب، عازمین حج کی خدمت کے لئے 29 ہزار میڈیکل اور پیرا میڈیکس عملہ تعینات

ریاض ۔ 3 اگست (اے پی پی) سعودی وزارت صحت نے ملکی و غیر ملکی عازمین حج کی خدمت کے لئے اس سال 29000 میڈیکل اور پیرا میڈیکس عملہ تعینات کیا ہے ۔ جمعرات کو سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ اس نے تمام حاجیوں اور حج سے متعلقہ تمام عملے کو انفلو اینزا اور گردن توڑ بخار سے بچانے کے لئے ویکسین لگانے کا …

ریاض ۔ 3 اگست (اے پی پی) سعودی وزارت صحت نے ملکی و غیر ملکی عازمین حج کی خدمت کے لئے اس سال 29000 میڈیکل اور پیرا میڈیکس عملہ تعینات کیا ہے ۔ جمعرات کو سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ اس نے تمام حاجیوں اور حج سے متعلقہ تمام عملے کو انفلو اینزا اور گردن توڑ بخار سے بچانے کے لئے ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ سعودی حکام نے بتایا کہ وزارت نے عازمین حج کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے مربوط پروگرام بنایا ہے تاکہ عازمیں حج کو سب سے بہترین اعلی معیار کی طبی سہولیات دی جاسکیں۔ سعودی عرب آنے والے عازمین حج کی صحت کی عالمی معیارت کے مطابق مانیٹرنگ کی جائے گی اور یہ مانیٹرنگ عالمی ادارہ صحت اور اٹلانٹا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اور پریوینشن معیارات کے مطابق ہوگی ۔ حکام کے مطابق سعودی عرب کے تمام داخلی مقامات ویکسینز ، ادویات اور طبی امداکی فراہمی کے لئے 24 گھنٹے کام کریں گے۔

Leave a Reply