سعودی عرب، گاڑی تیز رفتاری کے باعث پل سے نیچے جاگری ،ڈرائیور زخمی

ریاض۔22نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تیز رفتار گاڑی پل سے نیچے جاگری جس کے باعث ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ اردو نیوز کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز ریاض شہر کی مشرقی سمت کی رنگ روڈ پر پیش آیا جہاں پل پر تیز رفتار گاڑی بےقابو ہو کر دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی اور پل سے نیچے جاگری جس کے باعث ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ متعلقہ ادارے کا …

ریاض۔22نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تیز رفتار گاڑی پل سے نیچے جاگری جس کے باعث ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ اردو نیوز کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز ریاض شہر کی مشرقی سمت کی رنگ روڈ پر پیش آیا جہاں پل پر تیز رفتار گاڑی بےقابو ہو کر دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی اور پل سے نیچے جاگری جس کے باعث ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا،زخمی ڈرائیور کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران احتیاط کریں اورتیز رفتاری سے گریز کریں تاکہ حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔