سعودی عرب ، اکوا پاور کے سولر پاور پلانٹ الشعیبہ ون کے کمرشل آپریشن کا آغاز

ریاض۔14نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کی پاور کمپنی (اکوا پاور ) نے سولر پاور پلانٹ ’’ الشعیبہ ون ‘‘ کے کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ کمپنی کو سعودی انرجی پرچیزنگ کمپنی کی جانب سے کمرشل آپریشن سرٹیفکیٹ بھی موصول ہو گیا ہے۔ اخبار 24 کے مطابق قومی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے سب سے بڑے قابل تجدیدتوانائی کے منصوبے کے لیے فنانسنگ کی گئی تھی جس کے تعاون …

ریاض۔14نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کی پاور کمپنی (اکوا پاور ) نے سولر پاور پلانٹ ’’ الشعیبہ ون ‘‘ کے کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ کمپنی کو سعودی انرجی پرچیزنگ کمپنی کی جانب سے کمرشل آپریشن سرٹیفکیٹ بھی موصول ہو گیا ہے۔

اخبار 24 کے مطابق قومی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے سب سے بڑے قابل تجدیدتوانائی کے منصوبے کے لیے فنانسنگ کی گئی تھی جس کے تعاون سے الشعیبہ کے علاقے میں سب بڑا سولر پلانٹ لگانے کے منصوبے کا آغاز کیا گیا ۔سعودی گرین انیشیٹو کے تحت سولر انرجی پلانٹ کے منصوبے پر تیزی سے عمل کرنے کے لیے کثیر بجٹ مخصوص کیا گیا تھا جس کا انتظام قومی ترقیاتی فنڈ نے کیا۔واضح رہے الشعیبہ پلانٹ کا منصوبہ سعودی آرامکو ، اکوا پاور اور دیگر کمپنیوں کا مشترکہ منصوبہ تھا جس کے تحت مملکت کی سطح پر سب سے بڑا سولر پلانٹ کا قیام تھا۔منصوبے کی اجمالی لاگت 8.3 ارب ریال مقرر کی گئی تھی ۔

سولر پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 2.6 گیگا واٹ تک ہو گی جس سے 4 لاکھ 50 ہزار خاندانوں کو بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی۔