سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں 2.97 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں مالی سال 2017-18ءکے مقابلے میں 2.97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2018-19ءمیں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 5.003 ارب ڈالر مالیت کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو مالی سال 2017-18ءکے مقابلے …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں مالی سال 2017-18ءکے مقابلے میں 2.97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2018-19ءمیں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 5.003 ارب ڈالر مالیت کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو مالی سال 2017-18ءکے مقابلے میں 2.97 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2017-18ءمیں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 4.858 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جون 2019ءمیں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرکا حجم 333.099 ملین ڈالر رہا، جون 2018ءمیں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 336.61 ملین ڈالر مالیت کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

Leave a Reply