سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق کا عبدالستار ایدھی کی یاد میںدعائیہ تقریب سے خطاب

نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

ریاض ۔ 17 جولائی (اے پی پی) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی ایک شخص نہیں بلکہ ایک سوچ، ایک فکر اور نظریہ تھے جو اپنی ذات سے ہٹ کر اور آرام و آسائش چھوڑ کر بلا تفریق رنگ و نسل و عقیدہ انسانیت کی خدمت میں مصروف رہتے تھے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ریاض میں معروف سماجی کارکن مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں ایک دعائیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ وہ بچے جن کو اپنے والدین چھوڑ دیتے یا وہ والدین جنھیں اپنے بچے چھوڑ جاتے ایدھی ان کیلئے سرپرست کا کردار ادا کرتے تھے۔