ریاض۔ 27 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب پہلی بار بین الاقوامی سیاحتی ویزے جاری کرے گا، 49 ممالک کے لیے آن لائن سیاحتی ویزوں کے اجراء کے لئے درخواستوں کی وصولی جمعہ کو شروع ہوگئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اعلان سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے 2 ہفتے بعد کیا گیا ہے جس کا مقصد اقتصادی ترقی کو مزید فروغ دینا ہے جو سعودی ولی عہد …
سعودی عرب پہلی بار بین الاقوامی سیاحتی ویزے جاری کرے گا،49 ممالک کے لیے آن لائن سیاحتی ویزوں کا اجراء شروع

مزید خبریں
ریاض۔ 27 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب پہلی بار بین الاقوامی سیاحتی ویزے جاری کرے گا، 49 ممالک کے لیے آن لائن سیاحتی ویزوں کے اجراء کے لئے درخواستوں کی وصولی جمعہ کو شروع ہوگئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اعلان سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے 2 ہفتے بعد کیا گیا ہے جس کا مقصد اقتصادی ترقی کو مزید فروغ دینا ہے جو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے 2030ء کے ویژن کے اصلاحاتی پروگرام کے تحت تیل کے ذخائر کے بعد اقتصادی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ سعودی عرب 49 ممالک کے لیے آن لائن سیاحتی ویزوں کے لیے درخواستیں وصول کرے گا۔ سعودی عرب کے سیاحت کے محکمہ کے سربراہ احمد الخطیب نے بتایا کہ سعودی عرب کے بین الاقوامی سیاحوں کے لیے ویزے جاری کرنا ملکی ترقی کے لیے تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔








