ریاض۔19مئی (اے پی پی):سعودی عرب نے خلیجی ریاست قطر کا اقامہ رکھنے والے غیر ملکی افراد کی سہولت کے لیے سیاحت اور عمرہ کے لیے وزٹ ویزا جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ویزے کے حصول کے لیے سعودی سفارت خانے کے ویزا سینٹر میں ملاقات کا وقت بک کرنا اور اصل پاسپورٹ کے ساتھ …
سعودی عرب کاقطر کا اقامہ کے حامل غیر ملکی افراد کے لیے سیاحت اور عمرہ کے لیے وزٹ ویزا جاری کرنے کا اعلان

مزید خبریں
ریاض۔19مئی (اے پی پی):سعودی عرب نے خلیجی ریاست قطر کا اقامہ رکھنے والے غیر ملکی افراد کی سہولت کے لیے سیاحت اور عمرہ کے لیے وزٹ ویزا جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ویزے کے حصول کے لیے سعودی سفارت خانے کے ویزا سینٹر میں ملاقات کا وقت بک کرنا اور اصل پاسپورٹ کے ساتھ فنگر پرنٹ کا اندراج کرانا لازمی ہو گا۔وزارت نے کہا کہ اس کثیر المقاصد وزٹ ویزے کے بہت سے فوائد ہیں۔
ویزہ ہولڈر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے ساتھ سعودی عرب میں سیر و سیاحت اور نقل وحمل کی سروسز سے مستفید ہو سکے گا۔ اس کے علاوہ یہ سروس گروپوں کی شکل میں آنے والے زائرین اور انفرادی زائرین سب کو فراہم کی جائے گی۔








