سعودی عرب کا غزہ کے لئے ماہانہ مالی امداد فراہم کرنےکا اعلان

ریاض ۔30ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے غزہ کی پٹی میں انسانی بحران سے نمٹنے کےلیے ماہانہ مالی امداد فراہم کرنےکا اعلان کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق اس امداد کا مقصد غزہ اور اس کے گرد ونواح میں انسانی صورتحال سے نمنٹے کے ساتھ اسرائیلی قبضے اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزیوں کے باعث ہونے والے مصائب کو کم کرنا ہے۔ سعودی قیادت کی جانب سے …

ریاض ۔30ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے غزہ کی پٹی میں انسانی بحران سے نمٹنے کےلیے ماہانہ مالی امداد فراہم کرنےکا اعلان کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق اس امداد کا مقصد غزہ اور اس کے گرد ونواح میں انسانی صورتحال سے نمنٹے کے ساتھ اسرائیلی قبضے اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزیوں کے باعث ہونے والے مصائب کو کم کرنا ہے۔

سعودی قیادت کی جانب سے جنگ بندی، شہریوں کے تحفظ اور فلسطینی عوام کو مزید انسانی امداد فراہم کرنے کےلیے کی جانے والی کوششوں پر زور دیا گیا ، سعودی قیادت مسئلہ فلسطین کا ایک ایسا منصفانہ اور جامع حل تلاش کرنے کی خواہاں ہے جو وہاں کے عوام کو ان کے تمام جائز حقوق کے حصول کے ساتھ ایک آزاد ریاست قائم کرنے کے قابل بنائے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔ ادھر،غزہ میں اردن کے تعاون سے ایئر ڈراپ کے ذریعے سعودی امداد کا سلسلہ جاری ہے ،یہ سپورٹ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی فلسطینی عوام کےلیے ہمدردی اور فلسطینی ریاست کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے عزم کا نتیجہ ہے۔فلسطین کے لیے فراہم کی جانے والی کل امداد 5.3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جو فلسطینی عوام کی مدد کے سعودی عرب کے دیرینہ عزم کا اظہارہے۔

مزید خبریں