ریاض۔30ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی قیادت نے لبنان کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے لبنان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر زور دیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزرات خارجہ سے جاری بیان میں لبنانی عوام کےلیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور ان پر پڑنے والے انسانی اثرات کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ بیان میں خطے میں مزید تنازعات اور …
سعودی عرب کا لبنان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار،بین الاقوامی برادری سےعلاقائی امن وسلامتی کے تحفظ کے لیےذمہ داریاں ادا کرنے کا مطالبہ

مزید خبریں
ریاض۔30ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی قیادت نے لبنان کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے لبنان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر زور دیا ہے۔
اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزرات خارجہ سے جاری بیان میں لبنانی عوام کےلیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور ان پر پڑنے والے انسانی اثرات کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ بیان میں خطے میں مزید تنازعات اور سانحات کو روکنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ علاقائی امن وسلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔








