ریاض۔16فروری (اے پی پی):سعودی عرب کا 60 ٹرکوں پر مشتمل ایک اور امدادی قافلہ اردن کی نصیب کراسنگ سے شام میں داخل ہو گیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے تحت شام میں داخل ہونے والے 60 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ میں امدادی سامان میں شیلٹر، خوراک، طبی سامان اور دیگر اشیا موجود ہیں۔ شاہ سلمان مرکز کے تحت اب تک 174 ٹرک …
سعودی عرب کا 60 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ شام میں داخل

مزید خبریں
ریاض۔16فروری (اے پی پی):سعودی عرب کا 60 ٹرکوں پر مشتمل ایک اور امدادی قافلہ اردن کی نصیب کراسنگ سے شام میں داخل ہو گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے تحت شام میں داخل ہونے والے 60 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ میں امدادی سامان میں شیلٹر، خوراک، طبی سامان اور دیگر اشیا موجود ہیں۔
شاہ سلمان مرکز کے تحت اب تک 174 ٹرک امدادی سامان لے کر شام بھیجے جا چکے ہیں ۔شاہ سلمان مرکز نے شامی پناہ گزینوں اور فروری 2023 کے زلزلہ متاثرین کو بھی امداد فراہم کررہا ہے۔
واضح رہے کہ 2011 سے 2024 کے آخر تک شامی عوام کے لیے سعودی عرب کی کل امداد 856 ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔








