سعودی عرب کی اونٹ ریسنگ میں بھرپور برتری، ترکیہ اور بحرین اتھلیٹکس میں سرفہرست، کرغزستان ریسلنگ میں چھا گیا، جیو جِتسو میں سعودی کھلاڑیوں کا کلین سویپ

خرم شہزاد ریاض۔21نومبر (اے پی پی):اسلامک سالیڈیرٹی گیمز ریاض 2025 کی سپریم آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ فہد بن جلوی نے الجنادریہ اونٹ ریسنگ ایرینا میں منعقد ہونے والی دو اور آٹھ کلومیٹر اونٹ دوڑ کے مقابلوں کے بعد سعودی عرب کے کامیاب کھلاڑیوں کو سونے کے تمغے دیئے۔ مردوں کی دو کلومیٹر ریس میں احمد الجوھنی (سعودی عرب) نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ راشد الکعبی (متحدہ عرب امارات) نے …

خرم شہزاد

ریاض۔21نومبر (اے پی پی):اسلامک سالیڈیرٹی گیمز ریاض 2025 کی سپریم آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ فہد بن جلوی نے الجنادریہ اونٹ ریسنگ ایرینا میں منعقد ہونے والی دو اور آٹھ کلومیٹر اونٹ دوڑ کے مقابلوں کے بعد سعودی عرب کے کامیاب کھلاڑیوں کو سونے کے تمغے دیئے۔

مردوں کی دو کلومیٹر ریس میں احمد الجوھنی (سعودی عرب) نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ راشد الکعبی (متحدہ عرب امارات) نے چاندی اور مطر المہیري (متحدہ عرب امارات) نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔خواتین کی دو کلومیٹر ریس میں خلود الشمری (سعودی عرب) اول، فاطمہ العامری (متحدہ عرب امارات) دوم اور روان صلاح (اردن) سوم رہیں۔

آٹھ کلومیٹر مردوں کے مقابلے میں سلیمان الجوھنی (سعودی عرب) نے پہلی پوزیشن حاصل کی، احمد الجوھنی (سعودی عرب) دوسرے اور مطر المہیري (متحدہ عرب امارات) تیسرے نمبر پر رہے۔ خواتین کی آٹھ کلومیٹر ریس میں بھی خلود الشمری نے اپنا دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا، جبکہ ہدیل الشریف (سعودی عرب) نے چاندی اور فاطمہ العامری (متحدہ عرب امارات) نے کانسی حاصل کیا۔ اتھلیٹکس کے آخری دن ترکیہ اور بحرین نے دو، دو گولڈ میڈل جیت کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔

پیرا 100 میٹر (T53/54) میں جمعان الزہرانی (سعودی عرب) نے سونا، محمد نضال خلیفی (تیونس) نے چاندی اور عبدالرحمٰن القرشی (سعودی عرب) نے کانسی حاصل کیا۔800 میٹر مردوں میں علی امیریان (ایران) اول، عبدالرحمٰن العصال (مراکش) دوم اور ابوبکر عبداللہ (قطر) تیسرے نمبر پر رہے۔110 میٹر ہرڈلز میں یعقوب الیوحا (کویت) کو سونا ملا، جبکہ نائجیریا اور ترکیہ کے کھلاڑی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ڈسکس تھرو میں عمر شاہین (ترکیہ) نے گولڈ، 5000 میٹر میں محمد اسماعیل (جبوتی) اول رہے، جبکہ لانگ جمپ میں انوار انواروف (ازبکستان) نے کامیابی حاصل کی۔

میٹر مکسڈ ریلے میں نائجیریا نے گولڈ، بحرین نے سلور اور ترکیہ نے برانز میڈل جیتا۔خواتین کے مقابلوں میں فاطمہ محیطی‌زادہ (ایران)، ایمل دریلی (ترکیہ)، نیلی کوریئر (بحرین)، اور ایڈی ڈائونگ اوڈيونگ و سالویٰ ناصر (بحرین) نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔جیو جِتسو میں سعودی عرب کا شاندار مظاہرہ کیا۔پرنس فیصل بن فہد سپورٹس سٹی میں ہونے والے جیو جِتسو مقابلوں میں سعودی عرب کے بھائیوں عمر اور عبداللہ ندا نے شاندار کارکردگی دکھائی۔85 کلوگرام میں عبداللہ ندا نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ 94 کلوگرام میں عمر ندا سرفہرست رہے۔

دیگر کیٹگریز میں قازقستان اور یو اے ای کے کھلاڑی بھی پوڈیم پر نظر آئے جبکہ خواتین مقابلوں میں متحدہ عرب امارات اور قازقستان نے برتری حاصل کی ۔ریسلنگ مقابلوں میں کرغزستان کے پہلوانوں نے متعدد کیٹگریز میں گولڈ میڈلز جیت کر سب کو متاثر کیا۔ فری سٹائل اور ویمنز کیٹگریز میں بھی کرغزستان نمایاں رہا جبکہ نائیجیریا، ازبکستان، ایران اور آذربائیجان کے کھلاڑی بھی پوڈیم پر موجود رہے۔مردوں کے ہینڈبال مقابلے میں قطر نے متحدہ عرب امارات کو سخت مقابلے کے بعد 15–16 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔ خواتین کی کیٹگری میں ایران نے ازبکستان کو 25–29 سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔