سعودی عریبین سکائوٹس ایسوسی ایشن نے حجاج کی سہولت اور مدد کیلئے 3500 سے زائد سکائوٹس مامور کر دیئے

مکہ مکرمہ ۔28جون (اے پی پی):سعودی عریبین سکائوٹس ایسوسی ایشن (ساسا) نے حجاج کی سہولت اور مدد کے لئے ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 3500 سے زائد سکائوٹس مامور کر دیئے ، خدمت کے جذبے سے سرشار افراد کی ایک بڑی تعداد عمر یا جنس سے بالاتر ہو کر مکہ میں ذمہ داریاں نبھارہی ہے اور اپنا وقت اور توانائی حاجیوں کی مدد کے لیے صرف کر …

مکہ مکرمہ ۔28جون (اے پی پی):سعودی عریبین سکائوٹس ایسوسی ایشن (ساسا) نے حجاج کی سہولت اور مدد کے لئے ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 3500 سے زائد سکائوٹس مامور کر دیئے ، خدمت کے جذبے سے سرشار افراد کی ایک بڑی تعداد عمر یا جنس سے بالاتر ہو کر مکہ میں ذمہ داریاں نبھارہی ہے اور اپنا وقت اور توانائی حاجیوں کی مدد کے لیے صرف کر رہی ہے۔

ساسا کے مطابق سکائوٹس کی عمر کے دو گروپوں میں درجہ بندی کی گئی ہے،اعلیٰ درجے کی سکائوٹ کیٹیگری 15 اور 17 کے درمیان سکائوٹ ممبران پر مشتمل ہوتی ہے۔

رینجرز کی کیٹیگری کے زمرے میں 18 سے 22 سال کی عمر کے افراد شامل ہوتے ہیں جن میں سکائوٹ لیڈرز جن میں 150 خواتین بھی شامل ہیں ،سکائوٹس حاجیوں کی رہنمائی کرتے، ان کی مدد کرتے اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ انہیں مقدس مقامات یا ان کے مقرر کردہ کیمپوں تک پہنچنے میں مشکل پیش نہ آئے ۔

سکائوٹس کو حکومت سے متعلقہ اداروں کے تحت تقسیم کیا گیا ہے اور وہ وزارت حج و عمرہ، وزارت صحت، وزارت تجارت، مکہ میونسپلٹی، حج سکیورٹی فورسز اور کنگڈم آف سعودی عرب پروجیکٹ فار دی یوٹیلائزیشن آف ہدی وغیرہ کے زیر انتظام فرائض انجام دیتے ہیں۔