سعودی فرمانروا کی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایت

ریاض ۔ 8 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کے فرماںرواخادم الحرمین شریفین شاہ سلمان نے تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ پیر کو سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان نے وزیر محنت وسماجی ترقی کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزارت خزانہ سے رابطہ کاری کرتے ہوئے کمپنیوں کی حکومت کی طرف واجب الادارقومات …

ریاض ۔ 8 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کے فرماںرواخادم الحرمین شریفین شاہ سلمان نے تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ پیر کو سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان نے وزیر محنت وسماجی ترقی کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزارت خزانہ سے رابطہ کاری کرتے ہوئے کمپنیوں کی حکومت کی طرف واجب الادارقومات کی ادئیگی کروائیں تاک کمپنیان اپنے اپنے ملازمیں کو رقومات کی ادائیگی کر سکیں ۔ انہوں نے سعودی عرب میں پھنسے اوجر کمپنی کے غیر ملکی ملازمیں کو خوراک اور رہائش کی فراہمی کے احکامات بھی جاری کئے ہیں اور وزیر محنت کو ہدایت کی ہے کہ سعودی عرب سے واپس جانے کے خواہاں ملازمین کو سعودی ائر لائین سے بھجوایا جائے اور ائر ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات ان ملازمین کی آجر کمپنی سے یا متعلقہ آجر سے مو صول کئے جا ئیں۔ خادم الحرمین شریفین شاہ سلیمان نے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا مسئلہ فوری حل کرنے کے لئے 100 ملین سعودی ریال کے فنڈز کا اعلان بھی کیاہے ۔

Leave a Reply