سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےمصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعطی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران حالیہ علاقائی صورتحال، خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور تنازعات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
سعودی وزیر خارجہ سےمصری ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ، علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔4نومبر (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےمصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعطی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران حالیہ علاقائی صورتحال، خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور تنازعات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے مسلسل ہم آہنگی اور مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔ کشیدگی میں کمی، مکالمے کو فروغ دینے، خطے کی سکیورٹی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں کی حمایت کی۔مصری وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کی سکیورٹی کو لاحق کسی بھی خطرے کو مسترد کیے جانے کا اعادہ کیا اور کہا کہ خلیجی ریاستوں کی سکیورٹی عرب قومی سلامتی کا لازمی جُز ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی سے رابطے میں علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا۔ کشیدگی کم کرنے کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں پر بات کی۔







