سعودی وزیر خارجہ کا فلسطینی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

ریاض۔31مارچ (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے فلسطینی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹرمحمد مصطفی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نےسعودی وزیر خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں ڈاکٹرمحمد مصطفی کو فلسطینی حکومت کی تشکیل اور وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید کی …

ریاض۔31مارچ (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے فلسطینی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹرمحمد مصطفی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نےسعودی وزیر خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں ڈاکٹرمحمد مصطفی کو فلسطینی حکومت کی تشکیل اور وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید کی کہ موجودہ مشکل ترین حالات میں فلسطینی حکومت عوام کی بہتری کےلیے مناسب اقدامات کرے گی۔

ٹیلی فونک رابطے میں غزہ پٹی اور اس کے اطراف کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا علاوہ ازیں جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات کی گئی۔

مزید خبریں