سعودی وزیر دفاع سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات

ریاض۔16نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ایس پی اےکے مطابق ریاض میں سعودی وزیر دفاع سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے مابین اسٹراٹیجک شراکت داری ، عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے مختلف زاویوں سے جائزہ …

ریاض۔16نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ایس پی اےکے مطابق ریاض میں سعودی وزیر دفاع سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے مابین اسٹراٹیجک شراکت داری ، عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے مختلف زاویوں سے جائزہ لیا گیا۔فریقین نے خطے کو درپیش چیلنجز کے لیے مشترکہ کوششوں اور علاقائی و بین الاقوامی سلامتی و استحکام کو برقرار رکھنے کےلیے دونوں ممالک کے ویژن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر برطانیہ میں موجود سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان ، نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمان بن محمد بن عیاف، معاون وزیر دفاع انجینئر طلال بن عبداللہ العتیبی، معاون وزیر دفاع برائے انتظامی امور ڈاکٹر خالد بن حسین البیاری، وزیر دفاع کے آفس ڈائریکٹر ھشام بن عبدالعزیز ، لندن میں سعودی ملٹری اتاشی بریگیڈیئر ریاض بن محمد بھی موجود تھے۔