سعودی وزیر دفاع کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال

ریاض۔18نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے فرانس کی مسلح افواج کے وزیر سیباسٹین لیکورنو سے ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے سعودی عرب ۔فرانس تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ عسکری اور دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے علاقائی صورتحال اور خطے اور …

ریاض۔18نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے فرانس کی مسلح افواج کے وزیر سیباسٹین لیکورنو سے ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے سعودی عرب ۔فرانس تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ عسکری اور دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے علاقائی صورتحال اور خطے اور دنیا میں امن قائم کرنے کی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا۔