ریاض ۔ 23 جون (اے پی پی( سعودی عرب کے نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ماہ رمضان کے دوران انسانی ہمدردی اور رحم دلی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائی کے لئے چلائی جانے والی مہم کو 2 کروڑ سعودی ریال کی خطیر رقم عطیہ کی ۔العربیہ ٹی وی کے مطابق محمد بن سلمان کی جانب سے عطیہ کردہ یہ رقم پوری مہم میں …
سعودی ولی عہد کا قیدیوں کی رہائی مہم میں 2کروڑ ریال کا عطیہ

مزید خبریں
ریاض ۔ 23 جون (اے پی پی( سعودی عرب کے نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ماہ رمضان کے دوران انسانی ہمدردی اور رحم دلی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائی کے لئے چلائی جانے والی مہم کو 2 کروڑ سعودی ریال کی خطیر رقم عطیہ کی ۔العربیہ ٹی وی کے مطابق محمد بن سلمان کی جانب سے عطیہ کردہ یہ رقم پوری مہم میں جمع ہونے والی مجموعی رقم کا 20 فیصد بنتی ہے۔ یہ رقم اس مہم کو دیا جانے والا سب سے بڑا انفرادی عطیہ ہے۔قیدیوں کی رہائی کی مہم کے تحت جمع کی جانے والی رقم کی مدد سے 1414 افراد کی جیل سے رہائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔








