سعودی کھجور کی برآمدات میں اضافہ

سعودی کھجور کی برآمدات میں اضافہ

جدہ ۔3جون (اے پی پی):سعودی کھجورکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ چیناس کا سب سے بڑا خریدار ہے ،

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق قومی مرکز برائے کھجور کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مین بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب 111 ملکوں کو کھجوریں برآمد کر رہا ہے۔ چھ ممالک سرفہرست ہیں۔ سب سے زیادہ کھجوریں چین کو برآمد کی گئی ہیں۔

آسٹریا دوسرے، بیلجئم تیسرے، ترکیہ چوتھے، روس پانچویں اور کینیڈا چھٹے نمبر پر ہے۔ اس سے قبل قومی مرکز برائے کھجور نے بتایا تھا کہ ’2016سے 2022 تک کھجوروں کی برآمدات میں 121 فیصد اضافہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں کھجوروں کا دیس مانا جاتا ہے۔ انواع و اقسام کی سعودی کھجوریں پوری دنیا میں پسند کی جاتی ہیں۔