سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

Saudi Gold Market
Saudi Gold Market

جدہ ۔27مئی (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ،24 قیراط ایک گرام سونا 234.74 ریال میں فروخت کیا گیا جبکہ 22 قیراط کے ایک گرام کی قیمت 215.18 ریال رہی اور 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 206.45 ریال پربند ہوئے تھے جس میں جمعہ کے دن مارکیٹ کھلنے پرایک ریال اور5 ہلالہ فی گرام کمی دیکھنے میں آئی ۔

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 1 ہزار 971.83 ریال رہی جبکہ 22 قیراط کی گنی 2065.72 ریال اور24 قیراط کی گنی کے نرخ 2253.52 ریال رہے۔