سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

Gold
Gold

جدہ۔3جون (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 236.19 ریال، 22 قیراط ایک گرام 218.94 اور18 قیراط 179.13 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 208.99 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔

گولڈ مارکیٹ میں21قیراط 8 گرام کی گنی 2,006.26 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,101.80 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,292.87 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔