اقوام متحدہ ۔22جنوری (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔شنہوا کے مطابق سلامتی کونسل کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کے روز کابل میں ہونے والا یہ گھناؤنا دہشت گرد حملہ شدت پسند تنظیم داعش خراسان نے قبول کیا، جس کی کونسل کے تمام …
سلامتی کو نسل کی افغا نستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت
مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔22جنوری (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔شنہوا کے مطابق سلامتی کونسل کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کے روز کابل میں ہونے والا یہ گھناؤنا دہشت گرد حملہ شدت پسند تنظیم داعش خراسان نے قبول کیا، جس کی کونسل کے تمام ارکان نے شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
بیان کے مطابق یہ حملہ کابل کے ایک تجارتی علاقے میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں کیا گیا، جس کے نتیجے میں چھ افغان شہری اور ایک چینی باشندہ ہلاک جبکہ ایک بچے سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔سلامتی کونسل کے ارکان نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور افغانستان و چین کے عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، جبکہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔کونسل نے اس امر پر زور دیا کہ دہشت گردی کے ان قابلِ مذمت واقعات میں ملوث عناصر، منصوبہ سازوں، مالی معاونین اور سرپرستوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، اور اس ضمن میں تمام ممالک سے متعلقہ حکام کے ساتھ بھرپور تعاون کی اپیل کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی اپنی تمام صورتوں میں افغانستان سمیت پوری دنیا کے امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، اور سلامتی کونسل نے دہشت گردی کے باعث عالمی امن کو لاحق خطرات کے خلاف ہر ممکن اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔







