سماجی اور معاشی مشکلات کے باوجود ہماری خواتین نے قومی اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرایا اور نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سماجی اور معاشی مشکلات کے باوجود ہماری خواتین نے قومی اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرایا اور نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔سیاسی میدان سے لے کر مسلح افواج کھیل اور تفریح تک ہر شعبہ زندگی میں ہماری خواتین بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے …

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سماجی اور معاشی مشکلات کے باوجود ہماری خواتین نے قومی اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرایا اور نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔سیاسی میدان سے لے کر مسلح افواج کھیل اور تفریح تک ہر شعبہ زندگی میں ہماری خواتین بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آج ہم پوری دنیا بالخصوص پاکستان میں خواتین کی مختلف شعبوں میں شاندار کامیابیوں اور کارہائے نمایاں کا اعتراف کر رہے ہیں۔پاکستان کی خواتین نے اپنے پختہ عزم ذہانت اور جہد مسلسل سے دنیا میں اپنی شناخت قائم کی ہے۔وزیر خارجہ ن ے کہا کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی قیادت میں ہماری خواتین نے تحریک پاکستان میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی دو مرتبہ منتخب وزیراعظم بنیں جس سے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مثبت تشخس ملا۔محترمہ عاصمہ جہانگیر انسانی حقوق کی علمبرداراور حکومت کی کڑی ناقد کے طور پر معروف ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے تعلیم کے لئے اپنی تڑپ سے اپنے خاندان اور ملک کو پوری دنیا میں ایک نئی شناخت دی اور علم کی تحریک برپا کی۔تئیس سالہ ثمینہ نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماو¿نٹ ایورسٹ پر پاکستانی پرچم لہرا کر عزم و ہمت کا نیا باب رقم کیا۔بہاولپور کی عائشہ فاروق نے فائٹر جیٹ اڑانے کے خواب کو اپنی جستجو سے تعبیر دی اور پاک فضائیہ کا حصہ بن کر پاکستانی خواتین کے جذبوں کو بڑھا رہی ہیں۔

Leave a Reply