سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اکتوبر کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 11.5 اور 9.6 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اکتوبر کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 11.5 اور 9.6 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں سمندرپار پاکستانیوں نے 2.5 ارب ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو ستمبر کے مقابلہ میں 11.5 اور گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ 9.6 فیصد زیادہ ہے۔ …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اکتوبر کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 11.5 اور 9.6 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں سمندرپار پاکستانیوں نے 2.5 ارب ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو ستمبر کے مقابلہ میں 11.5 اور گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ 9.6 فیصد زیادہ ہے۔

ستمبر میں سمندرپار پاکستانیوں نے 2.2 ارب ڈالر اور گزشتہ سال اکتوبر میں بھی 2.2 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں سمندر پارپاکستانیوں نے مجموعی طور پر 8.8 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا ہے۔

اکتوبر میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 616.8 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات 473.9 ملین ڈالر، برطانیہ 330.2 ملین ڈالراور امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 283.3 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔