لاہور۔22دسمبر (اے پی پی):سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی "سمیڈا" نے ایس ایم ایز کے لیے ایک فری رجسٹریشن پورٹل متعارف کرا دیا ہے جسے ماہرین معیشت نے معاشی ترقی کی جانب ایک اہم اقدام قرار دیاہے،اس اقدام کا مقصد شفافیت کو مضبوط بنانا اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے سہولتوں کو بڑھانا ہے۔مذکورہ پورٹل کے تحت سمیڈا کی طرف سے ایس ایم ایز کے لیے …
سمیڈا کے زیر اہتمام ایس ایم ایز کے لیے مفت رجسٹریشن پورٹل کا اجرا

مزید خبریں
لاہور۔22دسمبر (اے پی پی):سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی "سمیڈا” نے ایس ایم ایز کے لیے ایک فری رجسٹریشن پورٹل متعارف کرا دیا ہے جسے ماہرین معیشت نے معاشی ترقی کی جانب ایک اہم اقدام قرار دیاہے،اس اقدام کا مقصد شفافیت کو مضبوط بنانا اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے سہولتوں کو بڑھانا ہے۔مذکورہ پورٹل کے تحت سمیڈا کی طرف سے ایس ایم ایز کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور سائز سرٹیفکیٹس کے اجرا کی سہولت فراہم کی گی ہے جس میں ایک مکمل ڈیجیٹل عمل کے ذریعے ملک بھر میں کم سے کم انسانی تعامل کے ساتھ، شفافیت، کارکردگی اور کاروبار کے لیے آسانی کو یقینی بنادیا گیا ہے۔
پورٹل کو ایک جامع اور قابل اعتماد ایس ایم ای ڈیٹا بیس تیار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو تحقیق، شواہد پر مبنی پالیسی سازی، اور ایس ایم ایز کی ضروریات کے ساتھ حکومتی اقدامات کی موثرتشکیل میں بھی معاونت کرے گا۔شفافیت اور معلومات کی تصدیق کو مزید مستحکم کرنے کیلئے سمیڈا نے نادرا، ایف بی آر اور ایس ای سی پی کے ایپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیسزکو پورٹل میں ضم کر دیا ہے۔
مذکورہ پورٹل پر رجسٹریشن اور سائز سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست رضاکارانہ طور پر جمع کرائی جایں گی جس کیلئے کوئی لازمی شرط عائد نہیں تاہم250ملین روپے تک کے سالانہ ٹرن اوور والے مینوفیچرنگ یونٹ پورٹل سے سائز سرٹیفکیٹ حاصل کرنے پر فنانس بل 2021کے 14ویں شیڈول کے تحت ٹیکس کی شرح میں کمی سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔حال ہی میں،سمیڈا نے سرٹیفیکیشن، انٹرنیشنل ایکریڈیٹیشن اور کوالٹی امپروومنٹ پروگرام کے تحت گرانٹس بھی متعارف کروائی ہیں، ان گرانٹس سے استفادکے لیے بھی اسی پورٹل پر آن لائن درخواست دی جا سکتی ہیں۔








