اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کی خوشحالی اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ مسائل کے حل کے سلسلے میں وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے یہ بات گورنر سندھ عمران اسمعیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں …
سندھ کے عوام کی خوشحالی اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم عمران خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کی خوشحالی اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ مسائل کے حل کے سلسلے میں وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے یہ بات گورنر سندھ عمران اسمعیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہوئی، گورنر سندھ نے وزیراعظم کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم کے دورہ تھرپارکر اور اس دورے میں علاقے کی عوام کے لیے پیکیج پر بھی بات چیت ہوئی۔








