سندھ کے پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی ہمارا خواب تھا جسے ہم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تھرپارکر میں عملی جامہ پہنانے جا رہے ہیں، مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کے پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی ہمارا خواب تھا جسے ہم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تھرپارکر میں عملی جامہ پہنانے جا رہے ہیں، سندھ کی تعمیر و ترقی کے سفر کی شروعات ہو چکی ہیں، اب یہ قافلہ منزل پر پہنچ کر دم لے گا۔ انہوں نے یہ بات …

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کے پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی ہمارا خواب تھا جسے ہم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تھرپارکر میں عملی جامہ پہنانے جا رہے ہیں، سندھ کی تعمیر و ترقی کے سفر کی شروعات ہو چکی ہیں، اب یہ قافلہ منزل پر پہنچ کر دم لے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو دورہ سندھ پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ سندھ روانہ ہو رہے ہیں جہاں چھاچھرو میں ایک تاریخی جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم تھرپارکر کے پسے ہوئے غریب لوگوں کے لئے صحت پیکیج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 20 ہزار خاندانوں کو ہیلتھ کارڈز دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج چھاچھرو کا جلسہ سندھ کی تاریخ کا یادگار جلسہ ہو گا جسے برسوں یاد رکھا جائے گا۔ غربت اور افلاس کی چکی میں پسے ہوئے، تھرپارکر کے مجبور عوام کی زندگیوں کو بدلنے کا وقت آن پہنچا ہے۔

Leave a Reply