سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے پاکستان ریسرچ ریکٹر3 کا4671.050 ملین روپے کا منصوبہ حتمی منظوری کےلئے ایکنک کو بھجوادیا

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ کی بہتری کے لئے کوشاں ہے، شعبہ کی ترقی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ پاکستان آئی ٹی کے میدان میں اپنا مقام پیدا کرسکے۔ وہ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ کی بہتری کے لئے کوشاں ہے، شعبہ کی ترقی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ پاکستان آئی ٹی کے میدان میں اپنا مقام پیدا کرسکے۔ وہ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق پاکستان اٹامک انرجی کی جانب سے پاکستان ریسرچ ریکٹر3 کے لئے 4671.050 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کوحتمی منظوری کےلئے ایکنک بھجوا دیا گیا۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالجوی کی جانب سے دوسرا منصوبہ زراعت اور ہیلتھ سائنسز میں مصنوعی انٹیلی جنس کے استعمال کے لئے پوسٹ گریجویٹ مرکز کے قیام کے لیے 527.676 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کرلیا گیا۔

Leave a Reply