اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) نے کہا ہے کہ سوتی دھاگہ کی قومی برآمدات میں اپریل کے دورا ن15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعداد وشمار کےمطابق اپریل 2022 میں برآمدات کا حجم 18 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اپریل 2021 کے دوران سوتی دھاگہ کی برآمدات کا حجم 15.7 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح اپریل …
سوتی دھاگہ کی قومی برآمدات میں اپریل کے دورا ن 15 فیصد اضافہ ہوا ہے، ادارہ برائے شماریات پاکستان

مزید خبریں
اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) نے کہا ہے کہ سوتی دھاگہ کی قومی برآمدات میں اپریل کے دورا ن15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعداد وشمار کےمطابق اپریل 2022 میں برآمدات کا حجم 18 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اپریل 2021 کے دوران سوتی دھاگہ کی برآمدات کا حجم 15.7 ارب روپے رہا تھا۔
اس طرح اپریل 2021کے مقابلہ میں اپریل 2022 کے دوران سوتی دھاگہ کی ملکی برآمدات میں 2.3 ارب روپے یعنی 14.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔







