اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 16 دسمبر ہمیں آرمی پبلک سکول کے بچوں کی قربانی یاد دلاتا ہے ، ابھی دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری ہے، ہمیں اتحاد ، استحکام اور یکسوئی کو قائم رکھنا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ ہم نے اپنی اگلی نسل کے …
سولہ دسمبر آرمی پبلک سکول کے بچوں کی قربانی یاد دلاتا ہے ، دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری ہے، پاکستانی قوم یہ جنگ جیتے گی، وفاقی وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 16 دسمبر ہمیں آرمی پبلک سکول کے بچوں کی قربانی یاد دلاتا ہے ، ابھی دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری ہے، ہمیں اتحاد ، استحکام اور یکسوئی کو قائم رکھنا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ ہم نے اپنی اگلی نسل کے لئے جیتنی ہے، دشمن ہماری صفوں میں انتشار پیدا کر کے اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا، ہمارا عزم پختہ اور جذبے سچے ہیں۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی قوم یہ جنگ جیتے گی ۔








