سونے کی درآمدات میں 5 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران سونے کی درآمدات میں 5 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر 2019ء کے دوران سونے کی ملکی درآمدات 7.4 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2018ء کے دوران درآمدات …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران سونے کی درآمدات میں 5 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر 2019ء کے دوران سونے کی ملکی درآمدات 7.4 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2018ء کے دوران درآمدات کا حجم 7.8 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران سونے کی قومی درآمدات میں 5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔