خرطوم۔18جولائی (اے پی پی):سوڈان میں دو قبائل کے درمیان جاری تصادم کے نتیجے میں اموات کی تعداد بڑھ کر33 ہو گئی۔ترک خبررساں ادارے نے سوڈانی وزارت صحت کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ہاؤسا اور برتی قبائل کے درمیان 15 جولائی سے جاری تصادم کے نتیجے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 33 ہو گئی ہے جبکہ 108 افراد زخمی ہیں۔ واضح رہے کہ ہائوسا اور برتی قبائل کے …
سوڈان، دو قبائل کے درمیان جاری تصادم کے نتیجے میں اموات کی تعداد 33 ہو گئی

مزید خبریں
خرطوم۔18جولائی (اے پی پی):سوڈان میں دو قبائل کے درمیان جاری تصادم کے نتیجے میں اموات کی تعداد بڑھ کر33 ہو گئی۔ترک خبررساں ادارے نے سوڈانی وزارت صحت کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ہاؤسا اور برتی قبائل کے درمیان 15 جولائی سے جاری تصادم کے نتیجے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 33 ہو گئی ہے جبکہ 108 افراد زخمی ہیں۔
واضح رہے کہ ہائوسا اور برتی قبائل کے درمیان ایک کسان کے قتل کے ساتھ شروع ہونے والے فسادات (جو وقت کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں تک پھیل گئے ہیں) کے بعد میں فوج کی بھاری نفری تعینات کرتے ہوئے بعض علاقوں میں کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔







