سوڈان کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 10 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ ہمدک پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹریس کے ترجمان سٹیفن دوچارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ سوڈان کی بھرپور حمایت اور یکجہتی کے لیے پرعزم ہیں۔ سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک پر گزشتہ روز قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ بال بال بچ گئے، یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ اپنے قافلے کے ہمراہ دارالحکومت خرطوم میں اپنے دفتر جارہے تھے، حملے میں متعدد گاڑیاں تباہ ہوئیں۔