”سٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگز“ نے پاکستان کی قلیل اور طویل المدتی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ ”بی“ کی توثیق کردی حکومت پاکستان کا اقتصادی پالیسیوں کی مضبوطی کی غماز ”سٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگز“ کی رپورٹ کا خیرمقدم اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) ممتاز عالمی درجہ بندی ادارے ”سٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگز“ (ایس اینڈ پی) نے پاکستان کی قلیل اور طویل مدتی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ ”بی“ کی توثیق …
سٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگز“ نے پاکستان کی قلیل اور طویل المدتی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ ”بی“ کی توثیق کردی

مزید خبریں
”سٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگز“ نے پاکستان کی قلیل اور طویل المدتی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ ”بی“ کی توثیق کردی
حکومت پاکستان کا اقتصادی پالیسیوں کی مضبوطی کی غماز ”سٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگز“ کی رپورٹ کا خیرمقدم
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) ممتاز عالمی درجہ بندی ادارے ”سٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگز“ (ایس اینڈ پی) نے پاکستان کی قلیل اور طویل مدتی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ ”بی“ کی توثیق کی ہے جو پاکستان کے اقتصادی امکانات سازگار رہنے اور ملک کے خارجی اور مالیاتی عوامل کے استحکام کی تائید کرتی ہے جبکہ حکومت پاکستان نے اقتصادی پالیسیوں کی مضبوطی کی غماز اس رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق طویل مدتی درجہ بندی کیلئے صورتحال بدستور مستحکم ہے۔ ”سٹینڈرڈ اینڈ پوورز“ توقع رکھتا ہے کہ حکومت پاکستان اپنے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا رہے گی اور میکرو اکنامک استحکام، مالیاتی و بیرونی زد پذیری میں کمی اور نمو کی حامل اصلاحات کے فروغ کے ذریعے کلیدی اقتصادی اہداف برقرار رہیں گے۔ عالمی درجہ بندی ادارے نے یہ بھی توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی جی ڈی پی 2017-20ءکی مدت میں اوسطاً 5.7 فیصد کی شرح سے نمو پائے گی۔ یہ مضبوط تر متوقع شرح نمو معیشت کے توانائی و انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سی پیک کے تحت بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہونے کی عکاسی کرتی ہے۔ رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنایا ہے، انفراسٹرکچر اور توانائی میں رخنوں کو کم کیا ہے اور بجلی کی قلت میں کمی لائی ہے۔








